فہرست عنوانات
- انکم ٹیکس کی مقررہ تاریخیں
- انکم ٹیکس گوشواروں کے لیے ٹیکس کی مدت
انکم ٹیکس گوشواروں کے لیے ٹیکس کی مدت
انکم ٹیکس گوشواروں کا تعلق ایک مخصوص ٹیکس سال کے ساتھ ہوتا ہے۔ ٹیکس سال 12 مہینوں کا ہوتا ہے اور 30 جون کو ختم ہوتا ہے، یعنی کہ مالیاتی سال اور اس کا نام اس سال سے ہو گا جس میں یہ تاریخ آ رہی ہو گی۔ مثال کے طور پر ٹیکس سال 2017ء سے مراد یکم جولائی 2016ء سے شروع ہو کر 30 جون 2017ء کو ختم ہونے والا سال ہے۔
ٹیکس سال میں سپیشل ٹیکس سال بھی شامل ہوتا ہے، اس کا مطلب 12 مہینے کا کوئی بھی عرصہ ہو سکتا ہے، اس کا نام اسی نارمل ٹیکس کے نام پر ہو گا جس میں اس سپیشل ٹیکس سال کا آخری دن آئے گا۔ مثال کے طور پر یکم جنوری 2016ء سے شروع ہو کر 31 دسمبر 2016ء تک ختم ہونے والا سپیشل ٹیکس سال2017ء کہلائے گا، اسی طرح یکم اکتوبر 2016ء سے شروع ہو کر 30 ستمبر 2017ء تک ختم ہونے والا سالا سپیشل ٹیکس سال 2018ء کہلائے گا۔